ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں عالمی یوم مسجد کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ تسلط پسند نظام عالمی نظام فکری لحاظ سے ختم ہوچکا ہے اور دنیا میں ہرجگہ عدل و انصاف اور عظمت و آزادی کے مطالبے ہو ر ہے ہیں۔صدر جناب احمدی نژاد نے اس تقریب میں کہا کہ دنیا کی صورت حال ہمیں بتاتی ہے کہ اقوام عالم بے چينی کا شکار ہیں اور اب دنیا میں تبدیلیوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تسلط پسند نظام متعدد مسائل کا شکار ہے اور چاہتا ہے کہ اپنی باقی بچی توانائيوں کو اکٹھا کرکے قوموں پر تسلط باقی رکھے۔صدر جناب احمدی نژاد نے ایک اور تقریب میں لاعلاج بیماریوں کی سات دواؤں کی رونمائي کی۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اس تقریب میں ان اہم دواؤں کی تیاری کو ایرانی ماہرین کی علمی پیشرفت کا مظہر قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران کی پیشرفت سے دشمن بوکھلا گيا ہے ۔......./169
18 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 330177
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ تسلط پسند عالمی نظام فکری لحاظ سے ختم ہوچکا ہے۔